Main Icon

باب: صبح شام اور سوتے وقت کیا کہے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2409

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي الأَزْهَرِ الأَنْمَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهٗ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: «بِسْمِ اللّٰهِ وَضَعْتُ جَنْبِي لِلّٰهِ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَاخْسَأْ شَيْطَانِي وَفُكَّ رِهَانِي وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَى» . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن أبي الأزهر الأنماري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا أخذ مضجعه من الليل قال: «بسم الله وضعت جنبي لله اللهم اغفر لي ذنبي واخسأ شيطاني وفك رهاني واجعلني في الندي الأعلى» . رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو ازہر انماری سے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب رات کو اپنی خوابگاہ قبول فرماتے ۱؎تو کہتے اللّٰه کے نام پر اللّٰه کے لیے میں نے اپنی کروٹ رکھ دی ۲؎الٰہی میرے گناہ بخش دے اور میرے شیطان کو دور فرمادے میرا رہن چھوڑا دے ۳؎اور مجھے اعلٰی مجلس میں داخل فرما ۴؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی یہ دعا رات کے آرام کی ہے نہ کہ دوپہر کی۔
۲
؎بسم اللہ اورلِلّٰهِدونوں وضعت کے متعلق ہیں یعنی میں اللہ کے نام کی مدد سےلیٹتا ہوں اور اللہ ہی کی رضا اسکی عبادت کے لئے لیٹتا ہوں نہ کہ محض آرام کے لیے،مؤمن کا جاگنا،سونا،جینا،مرنا اللّٰہ کے لیے چاہیے "وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیۡ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ"بعض نسخوں میں اللّٰه نہیں ہے۔
۳
؎میرے گناہ سے مراد یا تو میری امت کے گناہ ہیں یا خطائیں مراد ہیں یا یہ لفظ ہماری تعلیم کے لیے ورنہ حضور گناہوں سے معصوم ہیں۔شیطان سے مراد انسانی شیطان ہیں یا قرین شیطان ہے،رب تعالٰی نے آپ کی یہ دعا قبول فرمائی کہ آپ کا قرین شیطان مؤمن ہوگیا۔اخساخساءٌسے بنا بمعنی کتے کو دُرکا رنا،رہن گروی چیز کو کہتے ہیں یہاں مراد اپنی ذات ہے کیونکہ انسان کی ذات اپنے اعمال میں گروی ہے رب تعالٰی فرماتا ہے:"كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ"یعنی مجھے نیک اعمال کی توفیق دے کر میرے نفس کو گروی ہونے سے چھوڑا دے۔
۴
؎ندیٰمجلس کو بھی کہتے ہیں اور مجلس والوں کو بھی یہاں مجلس مراد ہےاور اعلٰی مجلس سے مراد قرب الٰہی غیر شناختی ہے ورنہ حضور صلی اللّٰہ علیہ و سلم تمام خلق سے اعلٰی ہیں ان سے اعلٰی مجلس والا کون ہوگا اور حضور کی مجلس والے صحابہ تمام مجلس والوں سے افضل ہیں اس جملہ کے اور بھی معنے کیے گئے ہیں مگر یہ معنے زیادہ مناسب ہیں یا یہ دعا ہماری تعلیم کے لیے ہے توندیٰسے مراد مجلس والے ہیں یعنی خداوند مجھے ملائکہ،انبیاء،اولیاء کا مجلس والا بنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2409