Main Icon

باب: صبح شام اور سوتے وقت کیا کہے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2405

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسلم: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَأْخُذُ مَضْجَعَهٗ بِقِرَاءَةِ سُورَةٍ مِنْ كِتَابِ اللّٰهِ إِلَّا وَكَّلَ اللّٰهُ بِهٖ مَلَكًا فَلَا يَقْرَبُهٗ شَيْءٌ يُؤْذِيهِ حَتّٰى يَهُبَّ مَتٰى هَبَّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن شداد بن أوس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما من مسلم يأخذ مضجعه بقراءة سورة من كتاب الله إلا وكل الله به ملكا فلا يقربه شيء يؤذيه حتى يهب متى هب» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت شداد بن اوس ۱؎سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے ایسا کوئی مسلمان نہیں جو بستر پر لیٹے قرآن شریف کی کوئی سورۃ پڑھ لے۲؎مگر اللّٰه تعالٰی اس پر فرشتہ مقرر فرمادیتا ہے پھر کوئی ایذا دہ چیز اس کے پاس نہیں پھٹکتی حتی کہ بیدار ہو جب بھی ۳؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎پہلے عرض کیا جاچکا کہ آپ حضرت حسان ابن ثابت کے بھائی ہیں،انصاری بڑے عالم و عابد تھے۔
۲
؎اس طرح کہ لیٹ کر سورت پڑھ کر لیٹے مگر یہ سورۃ کا پڑھنا لیٹنے کے ارادہ سے ہو۔ظاہر یہ ہے کہ سورۃ سے مراد پوری سورۃ ہے نہ کہ کسی سورۃ کی کچھ آیات جیسےفلقوناسیاقل یا ایھا الکافرونوغیرہ بعض لوگ آیت الکرسی بھی پڑھ لیتے ہیں اور سورۃ کافرون بھی،یہ بہت ہی اچھا ہے۔
۳
؎بزاز نے حضرت انس سے روایت کیا ہے مرفوعًا کہ لیٹتے وقت سورۂ فاتحہ اورقل ھو اللّٰه احدپڑھ کر سوؤ،رات بھر امن میں رہو گے۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ سورۂ بقر کی آخری تین آیات پڑھ کر سویا کرو محفوظ رہو گے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2405