Main Icon

باب: صبح شام اور سوتے وقت کیا کہے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2386

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَوٰى إِلٰى فِرَاشِهٖ قَالَ: « اَلْحَمْدُ للّٰهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَكَفَانَا وآوَانَا، فَكَمْ مِمَّنْ لَا كَافِيَ لَهٗ وَلَا مُؤْوِيَ » . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا أوى إلى فراشه قال: « الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وكفانا وآوانا، فكم ممن لا كافي له ولا مؤوي » . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم جب اپنے بستر پر جاتے تو فرماتے خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا پلایا بچایا اور ہمیں پناہ دی ۱؎کیونکہ بہت وہ ہیں جنہیں نہ کوئی بچانے والا ہے نہ پناہ دینے والا ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎کفایت سے مراد موذی جانوروں،آفتوں،بلاؤں سے محفوظ رکھنا،بچانا،حاجات پوری فرمانا۔پناہ دینے سے مراد ہے رہنے کے لیے گھر دینا،سردی گرمی سے بچنے کو بستر وغیرہ عطا فرمانا۔
۲
؎چنانچہ کفار کو رب تعالٰی نے نفس،شیطان کے ہاتھوں میں چھوڑ دیا،اب وہ ہر طرح ا ن کے بس میں ہیں،اسی طرح بعض وہ مساکین ہیں جن کے پاس نہ گھر ہے نہ در نہ بستر،ایمان نفس و شیطان سے امان ہے،مکان و بستر مصیبتوں سے امان ہے،اللّٰه کا شکر ہے کہ اس نے ہم کو دونوں امان عطا فرمائیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2386