Main Icon

باب:دس صحابہ کے فضائل رضی اللہ عنہم - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6125

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللّٰهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ إِذَا دَعَاكَ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اللهم استجب لسعد إذا دعاك . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا الٰہی سعد جب بھی تجھ سے دعا کریں تو قبول فرمایا کر ۱∞؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎سعد سے مراد حضرت سعد ابن ابی وقاص ہیں جیساکہ دوسری روایات میں صراحۃً مذکور ہے،آپ بفضلہ تعالٰی بڑے مقبول الدعاء تھے حضور انور کی اس دعا کی برکت سے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6125