Main Icon

باب:دس صحابہ کے فضائل رضی اللہ عنہم - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6116

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ أَبِيْ مُلَيْكَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسُئِلَتْ: مَنْ كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَخْلِفًا لَوِ اسْتَخْلَفَهُ؟ قَالَت: أَبُو بَكْرٍ. فَقِيْلَ: ثُمَّ مَنْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَتْ: عُمَرُ. قِيلَ: مَنْ بَعْدَ عُمَرَ؟ قَالَتْ: أَبُو عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن ابن أبي مليكة قال: سمعت عائشة وسئلت: من كان رسول الله صلى الله عليه وسلم مستخلفا لو استخلفه؟ قالت: أبو بكر. فقيل: ثم من بعد أبي بكر؟ قالت: عمر. قيل: من بعد عمر؟ قالت: أبو عبيدة بن الجراح. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن ابی ملیکہ سے ۱∞؎فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ سے سنا ان سے پوچھا گیا کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم کسی کو خلیفہ بناتے تو کسے بناتے فرمایا ابوبکر کو،پھر کہا گیا پھر ابو بکر صدیق کے بعد کسے بناتے فرمایا عمر کو،کہا گیا کہ عمر کے بعد پھر کسے بولیں ابو عبیدہ ابن جراح کو ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام عبدالله ابن عبید الله ابن ابی ملیکہ ہے اور ابو ملیکہ کا نام زہیر ابن عبدالله ہے،آپ تمیمی قرشی ہیں،تابعی ہیں، حضرت عبدالله ابن زبیر کےزمانہ میں آپ قاضی رہے، ۱۱۷؁ ∞ایک سو سترہ میں وفات پائی،بہت صحابہ سے ملاقات کی۔
۲
؎یہ حضرت عائشہ صدیقہ کا اپنا اندازہ ہے کہ اگر حضور صلی الله علیہ و سلم اپنے بعد خلفاء ترتیب وار مقرر فرماتے توپہلے حضرت ابو بکر کو مقرر کرتے پھر حضرت عمر کو پھر حضرت ابوعبیدہ ابن جراح کو کیونکہ حضرت ابو عبیدہ میں خلافت کی تمام صلاحیتیں امانت داری سیاست دانی وغیرہ سب علی وجہ الکمال موجود تھیں۔سقیفہ بنی ساعدہ میں خلافت کے پہلے چناؤ کے موقعہ پر حضرت ابوبکر صدیق نے کہا تھا کہ مجھے خلافت کا شوق نہیں تم میں علی،عمر،ابوعبیدہ ابن جراح موجود ہیں ان میں سے کسی کو خلیفہ بنالو،لوگوں نے کہا آپ سے بہتر کون ہوسکتا ہے ہم آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔(اشعۃ اللمعات)خیال رہے کہ حضور صلی الله علیہ و سلم نے عملی طور پر صدیق اکبر کو اپنا خلیفہ بنادیا تھا کہ مرض وفات شریف میں اپنے مصلے پر حضرت صدیق کو کھڑا کردیا تھا مگر قول سے خلیفہ نہیں بنایا تھا۔یہاں قولی خلیفہ بنانا مراد ہے کہ اگر حضور کسی کو اپنے قول سے خلیفہ بناتے تو ان صاحبوں کو بناتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6116