Main Icon

باب:دس صحابہ کے فضائل رضی اللہ عنہم - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6124

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَئِذٍ يَعْنِي يَوْمَ أُحُدٍ: «اللّٰهُمَّ اشْدُدْ رَمْيَتَهٗ وَأَجِبْ دَعْوَتَهٗ» . رَوَاهُ فِي «شَرْحِ السُّنَّةِ»

وعن سعد بن أبي وقاص أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يومئذ يعني يوم أحد: «اللهم اشدد رميته وأجب دعوته» . رواه في «شرح السنة»

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے اس دن یعنی احد کے دن فرمایا کہ الٰہی اس کی تیر اندازی کو مضبوط کر اور اس کی دعا قبول فرما ۱∞؎(شرح سنہ)

شرح حدیث

۱∞؎اس فرمان عالی کے بھی دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہاجب دعوتہتفسیر ہےسدد رمیتہکی اور معنی یہ ہیں کہ مولٰی اس کی دعا کو تیر بہدف بنا دے کہ جو اس کے منہ سے نکلے تو پورا کردے۔دوسرے یہ کہ یہ دو دعائیں ہیں ایک یہ کہ ان کی تیر اندازی میں برکت دے کہ اس سے بہت کافر ہلاک ہوں اور ان کا نشانہ درست رہے،دوسری دعا یہ کہ الٰہی انہیں مقبول الدعاء مستجات الدعوات بنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6124