Main Icon

باب:نرمی و شرم وغیرت اور اچھی عادت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5100

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلٰى. قَالَ: خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا وَأَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا رَوَاهُ أَحْمَدُ

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألا أنبئكم بخياركم؟ قالوا: بلى. قال: خياركم أطولكم أعمارا وأحسنكم أخلاقا رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تم کو تم میں سے بہترین کی خبر نہ دوں صحابہ نے عرض کیا ہاں فرمایاتم میں بہتر وہ ہیں جن کی عمریں دراز اور اچھے اخلاق ہوں ۱∞؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎عمر کی درازی یا مقدار میں ہو یا کیفیت میں یا دونوں میں۔اچھے اخلاق اور سارے دینی و دنیاوی نیک اعمال داخل ہیں کیونکہ نیک اعمال کی اصل اچھی عادت ہے یعنی بڑا خوش نصیب ہے جسے الله تعالٰی لمبی عمر دے اور لمبی عمر میں نیک اعمال کرنے کی توفیق بخشے کہ قیامت میں عطا بقدر اعمال ہوگی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5100