Main Icon

باب:نرمی و شرم وغیرت اور اچھی عادت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5095

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مُعاذٍ قَالَ: كانَ آخِرُ مَا وَصَّانِيْ بِهٖ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وَضَعْتُ رِجْلِي فِي الْغَرْزِ أَنْ قَالَ: يَا مُعَاذُ أَحْسِنْ خُلُقَكَ لِلنَّاسِ . رَوَاهُ مَالِكٌ

وعن معاذ قال: كان آخر ما وصاني به رسول الله صلى الله عليه وسلم حين وضعت رجلي في الغرز أن قال: يا معاذ أحسن خلقك للناس . رواه مالك

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معاذ سے فرماتے ہیں جو آخری وصیت مجھے حضور صلی الله علیہ وسلم نے فرمائی جب کہ میں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا ۱∞؎یہ تھی کہ فرمایا اے معاذ اپنے اخلاق لوگوں سے اچھے رکھو ۲؎(مالک)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت معاذ ابن جبل کو حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے یمن کا حاکم بناکر بھیجا جب آپ وہاں جانے کے لیے سوار ہوئے تو حضور انور نے یہ فرمایا۔
۲
؎یعنی تم وہاں حاکمانہ شان و شوکت سے لوگوں سے الگ تھلگ نہ رہنا اور اپنے پاس آنے جانے والوں سے بدخلقی سے پیش نہ آنا۔خیال رہے کہ خلق اور چیزہے ظالم کو سخت سزا دینا،ملک میں سختی سے انتظام کرنا کچھ اور ہے لہذا یہ حکم عالی سیاست کے خلاف نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5095