Main Icon

باب:نرمی و شرم وغیرت اور اچھی عادت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5093

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْحَيَاءَ وَالإِيمَانَ قُرَنَاءُ جَمِيعًا، فإِذَا رُفِعَ أَحَدُهُمَا رُفِعَ الآخَرُ"

وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "إن الحياء والإيمان قرناء جميعا، فإذا رفع أحدهما رفع الآخر"

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ شرم غیرت اور ایمان سارے ساتھی ہیں ۱∞؎تو جب ان میں سے ایک اٹھالیا جاتا ہے تو دوسرا بھی اٹھالیا جاتا ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یہاںقرناءجمع دو کے لیے ارشاد ہوا،قرناجمع ہےقرینکی بمعنی ساتھی،مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میںقرناتثنیہ مذکر ماضی مطلق سے ہے یعنی حیاء اور ایمان رہنے اور جانے میں ساتھ ہیں،جس دل میں ہوں گےدونوں ہوں گے نہ ہوں گے دونوں نہ ہوں گے،مؤمن بے حیا نہیں ہوسکتا کافر حیادار نہیں ہوسکتا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5093