Main Icon

باب:نرمی و شرم وغیرت اور اچھی عادت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5094

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ: فَإِذَا سُلِبَ أَحَدُهُمَا تَبِعَهُ الآخَرُ . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

وفي رواية ابن عباس: فإذا سلب أحدهما تبعه الآخر . رواه البيهقي في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

اور حضرت ابن عباس کی روایت میں ہے کہ جب ان میں سے ایک چھن جاتا ہے تو دوسرا اس کے ساتھ جاتا ہے۱∞؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎خیال رہے کہ یہاں ایمان سے مراد کامل ایمان ہے اور حیاء سے مراد ایمانی شرم و غیرت ہے یعنی الله اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے غیرت جو گناہوں سے روک دے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5094