Main Icon

باب:نرمی و شرم وغیرت اور اچھی عادت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5090

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا وَخُلُقُ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ . رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسَلًا

عن زيد بن طلحة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن لكل دين خلقا وخلق الإسلام الحياء . رواه مالك مرسلا

حدیث ترجمہ

روایت ہے زید بن طلحہ سے فرمایا انہوں نے کہ فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بے شک ہر دین کے اخلاق ہیں اور اسلام کا اخلاق حیا ہے ۱∞؎اسے مالک نے ارسالًا روایت کیا۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگرچہ اسلام کی بہت سی عبادات ہیں مگر حیا داری سب سے بڑی عبادت ہے۔کل دینسے مراد باطل ادیان ہیں اور دین اسلام سے مراد رب تعالٰی کا دین کیونکہ سب انبیاءکرام نے حیاء داری کا سبق دیا بے غیرتی بے حیائی سے سب نے منع فرمایا،بے غیرت کا کوئی نیک عمل قبول نہیں اگرچہ ساجد و عابد ہو،رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی گستاخی سب سے بڑی بے غیرتی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5090