Main Icon

باب:نرمی و شرم وغیرت اور اچھی عادت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5075

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ خِيَارِكُمْ أَحْسَنَكُمْ أَخْلَاقًا . (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من خياركم أحسنكم أخلاقا . (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جو تم میں اچھے اخلاق والے ہوں ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎مشکوۃ شریف کے بعض نسخوں میںاحاسنکم اخلاقًاہے مگر صحیح تر یہ ہی ہے کہاحسنکم اخلاقًاہے یعنی مسلمانوں میں اچھا وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اخلاق کے معنی ابھی عرض کیے جاچکے ہیں۔اخلاق،مداہنت فی الدین،اپنے کو ذلیل کر لینا ان تینوں میں فرق ہے۔اسلامی اخلاق اچھے ہیں،دین میں پلپلا پن اور اپنے کو ذلیل کرلینا براہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5075