Main Icon

باب:وعظ و شعر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4784

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن أبي بن كعب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن من الشعر حكمة . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ بعض شعر حکمت ہیں ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں غالبًاشعرسے مراد کلام منظوم ہے یعنی ہر شعر برا نہیں بعض شعر میں علم و حکمت حمد و نعت و منقبت بھی ہوتی ہے اب تو بعض علوم اشعار میں بھر دیئے گئے ہیں،صرف و نحو،فقہ،حدیث کی اصطلاحیں اشعار میں لکھ دی گئی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4784