Main Icon

باب:مال ہتھیا لینے اور مانگ کر لینے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2959

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَخَذَ أَرْضًا بِغَيْرِ حَقِّهَا كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَ تُرَابَهَا الْمَحْشَرَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ

وعن يعلى بن مرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من أخذ أرضا بغير حقها كلف أن يحمل ترابها المحشر» . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت یعلی ابن مرہ سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو شخص ناحق کوئی زمین لے لے تو اسے اس کا مکلف کیا جائے گا اس کی ساری مٹی سارے محشر میں اٹھائے پھرے ۱؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎یہ غاصب زمین کا دوسرا عذاب ہے اور اس کے سر پر اتنے حصے کی تحت الثریٰ تک کی مٹی رکھی جائے گی اور کہا جائے گا سارے محشر میں اٹھائے پھر،آج دھوپ میں ایک ٹوکرا مٹی لے کر چلنا وبال جان ہوتا ہے تو سوچ لو کہ قیامت کی دھوپ میں اتنا بوجھ لے کر سارے محشر میں پھرنا کیسا ہوگا۔اللّٰهکی پناہ!خیال رہے کہ یہ تکلیف شرعی نہ ہوگی،تکلیف شرعی کی جگہ دنیا ہے بلکہ عذابی و عقابی تکلیف ہوگی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2959