Main Icon

باب:مال ہتھیا لینے اور مانگ کر لینے کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2945

تجارتوں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَرَوَاهُ مَالِكٌ عَنْ عُرْوَةَ مُرْسَلًا. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ورواه مالك عن عروة مرسلا. وقال الترمذي: هذا حديث حسن غريب

حدیث ترجمہ

اور مالک نے ارسالًا حضرت عروہ سے روایت کی ۱؎اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن ہے غریب ہے ۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی عروہ اگرچہ صحابی ہیں مگر انہوں نے خود حضور انور سے یہ حدیث نہ سنی ان سے کسی اور راوی نے بیان کی انہوں نے اس راوی کا نام نہ لیا۔خیال رہے کہ صحابی کی مرسل حدیث بالاتفاق قبول ہے،تابعی کی مرسل حدیث امام شافعی کے ہاں حجت نہیں،ہمارے ہاں حجت ہے۔مرقات نے فرمایا کہ شاید حضرت عروہ نے سعید ابن زید سے ہی روایت کی ہے مگر امام مالک کی روایت میں سعید ابن زید کا نام شاید مذکور نہیں اس لیے وہ حدیث مرسل ہوئی اور احمد کی اسناد متصل۔
۲
؎یہ حدیث مختلف الفاظ سے مختلف اسنادوں سے بہت آئمہ نے روایت کی۔چنانچہ بیہقی نے باسناد حسن حضرت عائشہ صدیقہ سے مرفوعًا روایت کی فرمایا کہ"العباد عباد اللّٰه والبلاد بلاد اللّٰه من احیا من موات الارض شیئا فھو لہ ولیس لعرق ظالم حق

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2945