Main Icon

باب: نفلی روزے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2062

روزے کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ -صَلَّی اللّٰہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَةَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن أبي هريرة أن رسول الله -صلی اللہ عليه وسلم- نهى عن صوم يوم عرفة بعرفة. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسولصلی اللہ علیہ وسلم نے مقام عرفات میں عرفہ کے روزے سے منع فرمایا ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حاجی کو نویں بقرعید کے دن عرفات شریف میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا گیا تاکہ حاجی اس دن دعا مانگے،نمازوں کے جمع کرنے اور حج کے د یگر کاموں سے عاجز نہ ہوجائے اور روزے کی وجہ سے اس کے اخلاق اپنے ساتھیوں کے ساتھ خراب نہ ہوجائیں،یہ ممانعت بھی تنزیہی ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ نے بارہا اس دن روزہ رکھا ہے،حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر سردی میں ایسا موقع آئے تو میں روزہ رکھ لیتا ہوں گرمیوں میں نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2062