Main Icon

باب : الله عزوجل کا ذکر اور اس سے قرب حاصل کرنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2273

دعاؤں کا بیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَا مِنْ قَوْمٍ يَقُوْمُوْنَ مِنْ مَجْلِسٍ لَا يَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ فِيهِ، إِلَّا قَامُوْا عَنْ مِثْلِ جِيفَةِ حِمَارٍ، وَكَانَ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "ما من قوم يقومون من مجلس لا يذكرون الله فيه، إلا قاموا عن مثل جيفة حمار، وكان عليهم حسرة". رواه أحمد وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسی کوئی قوم یا جماعت نہیں جو کسی مجلس سے بغیرکا ذکر کئے اٹھ جائے مگر وہ مردار گدھے کی مثل سے اٹھتے ہیں ۱؎اور یہ ان پر حسرت ہوتی ہے۔(احمد،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی گویا یہ غافل لوگ مردار گدھا کھا کر اٹھے جو پلید بھی ہے اور حقیر بھی اور اپنی زندگی میں حماقت میں مشہور بھی ہے اور شیطان کا مظہر بھی کہ اس کے بولنے پرلاحولپڑھی جاتی ہے۔غرضکہ اللہ کے ذکر سے خالی مجلسیں مردار گدھے کی طرح ہیں اور ان میں شرکت کرنےوالے اس مردارکےکھانے والےہیں۔الحمد للهمؤمن کی کوئی مجلس اللہ کے ذکر سے خالی نہیں ہوتی وعدے پران شاء اللهکہتا ہے چھینک پرالحمد لله،جمائی پرلاحول ولاقوۃ الابالله،غم کی خبر پرانا الله۔غرضکہ بات بات پر اللہ تعالٰی کا نام لیتا ہے،درود ہو اس دافع شرجن و انس پر،صلوۃ ہو اس غمخوار امت پر جس نے ہماری زندگی سنبھال دی اور ہماری مجلسیں اللہ کے ذکر سے آباد کردیں۔صلی اللہ علیہ وسلم۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2273