Main Icon

باب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلا ق و عادات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5830

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ يَتَحَدَّثُ يُكْثِرُ أَنْ يَرْفَعَ طَرْفَهٗ إِلَى
السَّمَاءِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن عبد الله بن سلام قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا جلس يتحدث يكثر أن يرفع طرفه إلى
السماء. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن سلام سے ۱؎فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب باتیں کرنے بیٹھتے تو اپنی نگاہ شریف آسمان کی طرف زیادہ اٹھاتے تھے۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کی کنیت ابو یوسف ہے،حضرت یوسف علیہ السلام کی اولاد سے ہیں،توریت کے بڑے عالم تھے،آپ کے فرزند ہیں یوسف اور محمد وغیرہم، ۴۳ھ؁∞تینتالیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی وہاں ہی دفن ہوئے۔(اکمال)
۲
؎یہ نظر کا اٹھنا انتظار وحی میں ہوتا تھا۔(مرقات،اشعہ)اور نہ معلوم قدرت کے کیا کیا نظارے کرتے ہوں گے،رب فرماتا ہے: "قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِ

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5830