Main Icon

باب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلا ق و عادات کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5829

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَكْثَرَ تَبَسُّمًا مِنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن عبد الله بن الحارث بن جزء قال: ما رأيت أحدا أكثر تبسما من رسول الله صلى الله عليه وسلم
رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللہ ابن حارث ابن جزء سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مسکرانے والا کوئی نہ دیکھا ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کی کنیت ابوالحارث ہے،سہمی ہیں،بدر میں حاضر ہوئے،مصر میں قیام رہا وہاں ہی وفات پائی،آپ مصر کے آخری صحابی ہیں، آپ کی وفات سے مصر صحابہ سے خالی ہوگیا۔(اشعہ و مرقات)
۲
؎تبسم یعنی مسکرانے سے اپنا دل تازہ اور مخاطب کا دل خوش ہوتا ہے۔زیادہ ہنسی اور ٹھٹھا لگانا دل کو مردہ کردیتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5829