Main Icon

باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3884

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَتْ قَبِيْعَةُ سَيْفِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ.

وعن أنس قال: كانت قبيعة سيف رسول الله صلى الله عليه وسلم من فضة. رواه الترمذي وأبو داود والنسائي والدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم کی تلوار کا قبضہ چاندی کا تھا ۱؎(ترمذی،ابوداؤد، نسائی، دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎قبیعہبروزنسیکنہتلوار کے قبضہ کا کنارہ جو پکڑتے وقت مٹھی سے باہر رہتا ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تلوار وغیرہ کو تھوڑی چاندی سے آراستہ کرنا جائز ہے،بعض علماء نے اس حدیث کے بنا ء پر فرمایا کہ گھوڑے کی کاٹھی اور زین کو چاندی سے آراستہ کرسکتے ہیں،بعض علماء نے اس کا انکار فرمایا،وہ فرماتے ہیں کہ تلوار اور چیز ہے کاٹھی دوسری چیز،کاٹھی میں چاندی استعمال کرنا جانور کو آراستہ کرنا ہے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3884