Main Icon

باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3863

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقولُ: "مَنْ عَلِمَ الرَّميَ ثُمَّ تَرَكَهٗ فَلَيْسَ مِنَّا أَوْ قَدْ عَصَى". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من علم الرمي ثم تركه فليس منا أو قد عصى". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسولصلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جو تیر اندازی سیکھے پھر اسے چھوڑ دے تو وہ ہم سے نہیں ۱؎یا اس نے نافرمانی کی ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہم سے ملا ہوا ہم سے قریب نہیں یا اس جماعت سے نہیں جن سے ہم راضی ہیں کیونکہ اس نے کفران نعمت کیا ہے کہ تیر اندازی جیسی عبادت سیکھ کر بھلادی ہر عبادت کا یہ ہی حال ہے کہ اسے حاصل کرکے سستی سے بھلادیا۔
۲
؎عصٰییا تو حضور انور کا فرمان ہے یا راوی نے تردد فرمایا کہ مجھے پوراخیال نہیں یا حضور نے یہ فرمایا اور یا یہ لفظ ارشاد فرمایا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3863