Main Icon

باب:جہاد کے آلات تیار کرنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3879

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يُمْنُ الْخَيْلِ فِي الشُّقْرِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يمن الخيل في الشقر". رواه الترمذي وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ گھوڑے کی مبارکی صاف سرخی میں ہے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی سرخ گھوڑا بڑا مبارک ہے کہ اس کی بدولت گھر میں،ایمان میں،اعمال میں،مال میں،اولاد میں برکت رہتی ہے جب کہ یہ جہاد کے لیے ہو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3879