Main Icon

فیصلوں اورگواہیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3774

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ حَلَّفَهٗ: "احْلِفْ بِاللّٰهِ الَّذِيْ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ، مَا لَهٗ عِنْدَكَ شَيْءٌ" يَعْنِيْ لِلْمُدَّعِيْ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لرجل حلفه: "احلف بالله الذي لا إله إلا هو، ما له عندك شيء" يعني للمدعي. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے اس شخص سے فرمایا جس سے قسم لی کہ اسکی قسم کھا جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۱؎کہ تیرے پاس اس مدعی کی کوئی چیز نہیں ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ مدعیٰ علیہ سے قسم لیتے وقت رب تعالٰی کی بعض صفات کا ذکر بھی کیا جائے جس سے قسم کھانے والے کے دل میں ہیبت پیدا ہو مثلًا اس سے یوں قسم لی جائے کہ اسکی قسم جس نے حضور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر قرآن کریم اتارا رب یا رب کعبہ کی قسم۔
۲
؎نہ وہ چیز جس کا یہ دعویٰ کرتا ہے نہ کوئی اورچیز،اس تعمیم سے بہت سے فائدے ہوتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3774