Main Icon

فیصلوں اورگواہیوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3771

حاکم اور قاضی بننے کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ: أَنَّ رَجُلَيْنِ تَدَاعَيَا دابَّةً، فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا الْبَيِّنَةَ أَنَّهَا دابَّتُهٗ نَتَجَهَا، فَقَضَى بِهَا رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلَّذِيْ فِيْ يَدِهٖ. رَوَاهُ فِيْ "شَرْحِ السُّنَّةِ".

وعن جابر بن عبد الله: أن رجلين تداعيا دابة، فأقام كل واحد منهما البينة أنها دابته نتجها، فقضى بها رسول الله صلى الله عليه وسلم للذي في يده. رواه في "شرح السنة".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر ابن عبدسے کہ دو شخصوں نے ایک گھوڑی کے متعلق دعویٰ کیا تو ان میں سے ہر ایک نے گواہی قائم کی کہ یہ جانور میری ہے اس سے بچے لیے ہیں ۱؎تو رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فیصلہ فرمایا جس کے قبضہ میں وہ تھی ۲؎(شرح سنہ)۳؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اس گھوڑی سے میں نے بچے حاصل کیے ہوئے ہیں۔
۲
؎اس سے معلوم ہوا کہ قبضہ والا مدعیٰ علیہ ہے اور غیرقابض مدعی ہے اگر غیر قابض گواہی قائم کرے تو اس کے لیے فیصلہ ہے ورنہ قابض سے قسم لے کر اس کے حق میں فیصلہ ہوگا،امام اعظم کے نزدیک قابض کے گواہ نہ لیے جائیں گے کہ مدعیٰ علیہ پر گواہ نہیں ہاں اس کے گواہ بچہ دینے پر قائم ہوسکتے ہیں اگر دونوں بچہ دینے پر گواہی پیش کردیں تب بھی فیصلہ قابض کے حق میں ہوگا۔
۳
؎یعنی صاحب مصابیح نے یہ حدیث اپنی کتاب شرح سنہ میں روایت کی اسے بیہقی اور شافعی نے بھی روایت فرمایا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3771