Main Icon

باب : وتر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1287

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الْوِتْرِ وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِيْهِمَا (إِذَا زُلْزِلَتْ) وَ (قُلْ يٰٓاَيُّهَا الْکٰفِرُوۡنَ)رَوَاهُ أَحْمدُ

وعن أبي أمامة: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصليهما بعد الوتر وهو جالس يقرأ فيهما (إذا زلزلت) و (قل يايها الکفرون)رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوامامہ سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم یہ دورکعتیں وتر کے بعد بیٹھ کر پڑھتے تھے جن میں "اِذَا زُلْزِلَتِ"و "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ" پڑھتے تھے ۱∞؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ یہ نفل وتروں سے متصل ہوتے تھے صبح کی نماز سے پہلے جن کی پہلی رکعت میں "اِذَا زُلْزِلَتِ"اور دوسری میں "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ"پڑھتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1287