Main Icon

باب : وضو واجب کرنے والی چیزوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 325

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ -رَضِيَ اللهُ عَنْهَا- أَنَّهَا قَالَتْ: قَرَّبْتُ إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَنْبًا مَشْوِيًّا فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.

وعن أم سلمة -رضي الله عنها- أنها قالت: قربت إلى النبي -صلى الله عليه وسلم - جنبا مشويا فأكل منه ثم قام إلى الصلاة ولم يتوضأ. رواه أحمد.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حصرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا سے فرماتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھنی ہوئی پسلیاں پیش کیں حضور نے اس میں سے کھایا،پھر نماز کی طرف کھڑے ہوگئے اور وضو نہ کیا ۱؎(احمد)

شرح حدیث

۱؎نہ وضو شرعی نہ لغوی،یعنی ہاتھ دھونا بلکہ ہاتھ پونچھے بھی نہیں تاکہ معلوم ہو کہ کھانے کے بعد ہاتھ دھونایا پونچھنا فرض یا واجب نہیں،سنت ہے جس کے کرنے پرثواب،نہ کرنے پر گناہ نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 325