Main Icon

باب : وضو واجب کرنے والی چیزوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 314

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله -صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِذا فَسَا أَحَدُكُمْ فَليتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُو النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.

وعن علي بن طلق قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم -: "إذا فسا أحدكم فليتوضأ، ولا تأتو النساء في أعجازهن". رواه الترمذي وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی ابن طلق سے ۱؎فرماتے ہیں فرمایا رسولاللہصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی بے آواز ہوا نکالے تو وضوکرے اور عورتوں کی دبروں سے نہ جاؤ ۲؎(ترمذی وابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎آپ حنفی یمامی ہیں،آپ سے ابن سلام نے روایت لیں۔بعض نے فرمایا کہ آپ کا نام طلق ابن علی ہے اور آپ سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے۔
۲
؎کہ یہ پلیدی کی جگہ ہے نہ کہ اولاد کا محل۔خیال رہے کہ عورتوں کی دبرمیں صحبت حرام قطعی ہے جس کا منکر کافر ہے،مگر یہ حرمت قطعی قیاس قطعی سے ثابت ہے نہ کہ ان احادیث سے،کیونکہ یہ احادیث ظنی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 314