Main Icon

باب : وضو واجب کرنے والی چیزوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 315

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّمَا الْعَيْنَانِ وِكَاءُ السَّهِ، فَإِذَا نَامَتِ الْعَيْنُ اِسْتَطْلَقَ الوِكَاءُ". رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.

وعن معاوية بن أبي سفيان أن النبي -صلى الله عليه وسلم قال: "إنما العينان وكاء السه، فإذا نامت العين استطلق الوكاء". رواه الدارمي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت معاویہ ابن ابی سفیان سے ۱؎کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آنکھیں سرین کا بندھن ہیں تو جب آنکھ سوگئی تو بندھن کھل گیا ۲؎(دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎حضرت معاویہ کے حالات پہلے بیان ہوچکے۔ان کے والد کا نام حرب،کنیت ابو سفیان ابن صخر ہے،اموی ہیں،قرشی ہیں،فیل کے واقعہ سے دس۱۰ سال قبل پیدا ہوئے،اورحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش فیل سے چالیس دن بعد ہے۔فتح مکہ کے دن ایمان لائے،حضور کے ساتھ جنگ حنین میں شریک رہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بڑے بڑے عطیہ عطا فرمائے۔جنگ طائف میں آپ کی ایک آنکھ جاتی رہی اور جنگ یرموک میں دوسری آنکھ بھی شہید ہوگئی،۳۴ھمیں مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔حضرت عبداللہابن عباس رضی اللہ عنھما نے آپ سے روایات لیں۔(مرقاۃ وغیرہ)
۲
؎لہذا سونا وضوتوڑدیتا ہے جیسےموت غسل توڑ دیتی ہے مگر نبی کی نیند سے وضونہیں جاتاکیونکہ وہ غافل نہیں ہوتے اسی لیے ان کی خواب وحی الٰہی ہوتی ہے،نیزشہیدکی موت غسل نہیں توڑتی۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بےخبری کی نیند وضو توڑےگی،بیٹھے بیٹھے اونگھنا وضو نہیں توڑتاکیونکہ اس میں اعضاء ڈھیلے نہیں پڑتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 315