Main Icon

باب : وضو واجب کرنے والی چیزوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 316

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "وِكَاءُ السَّهِ الْعَيْنَانِ فَمَنْ نَامَ فَليَتَوَضَّأْ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن علي قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم "وكاء السه العينان فمن نام فليتوضأ". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں،فرمایا رسولاللہصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سرین کا بندھن آنکھیں ہیں تو جوسویا وہ وضو کرے ۱؎اسے ابوداؤد نے روایت کیا۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر آنکھ کھلی رہے تو ریح نکلنے کی خبر رہتی ہے،سوتے ہی بےخبری ہوجاتی ہے۔لہذا اب نیند ہی ناقص مان لی گئی،خواہ ریح نکلے یا نہ نکلے،نیند کاجھونکا آیااوروضوگیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 316