Main Icon

باب : وضو واجب کرنے والی چیزوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 311

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَن عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَذْيِ، فَقَالَ: "مِنَ الْمَذْيِ الْوُضُوْءُ، وَمِنَ الْمَنِيِّ الْغُسْلُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن علي قال: سألت النبي -صلى الله عليه وسلم - من المذي، فقال: "من المذي الوضوء، ومن المني الغسل". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مذی کے متعلق پوچھاتو فرمایا کہ مذی سے وضو ہے اورمنی سے غسل ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

؎حضرت علی مرتضیٰ کا یہ سوال حضرت مقداد کے ذریعہ تھا بلاواسطہ نہ تھاجیسا کہ پہلےگزر چکا،لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔منی و مذی میں یہ فرق ہے کہ منی شہوت توڑ دیتی ہے۔اور مذی بڑھا دیتی ہے۔،نیز منی دودھ کی طرح سفید اور گاڑھی لیسدار ہوتی ہے اور مذی پیشاب کی طرح مگر لیسدار۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 311