Main Icon

باب : وضو واجب کرنے والی چیزوں کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 304

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

قَالَ الشَّيْخُ الإِمَامُ الأَجَلُّ مُحْيِي الْسُّنَّةِ رَحِمَهُ اللّٰهُ : هٰذَا مَنْسُوخٌ بِحَدِيْثِ ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله ُعَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ ثُمَّ صَلّٰى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ

قال الشيخ الإمام الأجل محيي السنة رحمه الله : هذا منسوخ بحديث ابن عباس. قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل كتف شاة ثم صلى ولم يتوضأ. متفق عليه

حدیث ترجمہ

بڑے امام شیخمحی السنۃنے فرمایا کہ یہ حکم حضرت ابن عباس کی حدیث سے منسوخ ہےجو فرماتے ہیں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا شانہ کھایا،پھر بغیر وضو کئے نماز پڑھ لی ۱؎(مسلم و بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎صاحب مصابیح شیخمحی السنۃنے شرح سنہ میں اس حدیث کو منسوخ مانا اس لئے کہ انہوں نے وضو شرعی معنے میں لیا اور امرو جوب کے لیے،لیکن ہماری پیش کردہ توجیہ پر حدیث منسوخ نہیں،نسخ میں تاریخ کا معلوم ہونا ضروری ہے۔نیزقولی حدیث فعلی سے منسوخ جب ہوسکتی ہے جب وہ فعل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات میں سے نہ ہو،اس لئے مناسب یہی ہے کہ حدیث منسوخ نہ مانی جائے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 304