Main Icon

باب:مقررہ سزاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3584

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ عَلِيًّا أَحْرَقَهُمَا وَأَبَا بَكْرٍ هَدَمَ عَلَيْهِمَا حَائِطًا.

وفي رواية له عن ابن عباس: أن عليا أحرقهما وأبا بكر هدم عليهما حائطا.

حدیث ترجمہ

اسی کی ایک روایت میں حضرت ابن عباس سے ہے کہ حضرت علی نے ان دونوں کو جلایا اور ابوبکر صدیق نے ان دونوں پر دیوار گرائی۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لڑکے سے بدکاری کے جرم میں فاعل مفعول دونوں کو زندہ جلادیا اور حضرت ابوبکر صدیق نے ان دونوں پر دیوار گرا کر ہلاک کیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لواطت پر حد نہیں ورنہ سزا میں صحابہ کا اختلاف نہ ہوتا،حد تو مقرر ہوتی ہے جیسے زانی کو سو کوڑے یا رجم،چور کے ہاتھ کاٹنا یا نیک بی بی کو تہمت لگانے والے کو اسی۸۰ کوڑے۔بہرحال یہ حدیث امام ابوحنیفہ رحمۃ اعلیہ کی دلیل ہے کہ لوطی پر حد نہیں تعزیر ہے ان حضرات صحابہ نے تعزیرًا جلادیا یا دیوار گرا کر ہلاک کیا،باقی صحابہ نے اعتراض نہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ صحابہ کرام کا اجماع ہے کہ لوطی پر حد نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3584