Main Icon

باب:مقررہ سزاؤں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3583

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ". رَوَاهُ رَزِينٌ.

وعن ابن عباس وأبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "ملعون من عمل عمل قوم لوط". رواه رزين.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس و ابوہریرہ سے کہ رسول اصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لعنتی ہے وہ جو قوم لوط کا سا کام کرے ۱؎(رزین)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی لڑکوں سے حرامکاری کرے۔ملعون سے مراد ہے اتعالٰی فرشتوں،انسانوں کا پھٹکارا ہوا۔خیال رہے کہ مرد سے بدکاری حرام قطعی ہے اس کا حلال جاننے والا کافر ہے کہ قرآن کریم میں اس کی حرمت صراحۃً مذکور ہے اسی بنا پر قوم لوط پر سخت عذاب آیا۔ جامع صغیر میں ہے کہ ملعون ہے وہ جو اپنے باپ کو گالی دے،لعنتی ہے وہ جو اپنی ماں کو گالی دے،لعنتی ہے وہ جو غیر اکے نام پر ذبح کرے،لعنتی ہے وہ جو جانور سے بدکاری کرے لعنتی ہے وہ جو راستے کے نشانات مٹائے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3583