Main Icon

باب : بخشش مانگنے اور توبہ کرنے کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2340

اللہ تعالٰی کے ناموں کابیان - جلد 3

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مَا أَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَ وَإِنْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ.

وعن أبي بكر الصديق قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "ما أصر من استغفر وإن عاد في اليوم سبعين مرة". رواه الترمذي وأبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوبکر صدیق سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ معافی مانگ لینے والا گناہ پر اڑیل نہیں اگرچہ دن میں ستر بار گناہ کرے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی وہ جو قرآن شریف میں فرمایا گیا:"وَلَمْ یُصِرُّوۡا عَلٰی مَا فَعَلُوۡا"کہ وہ اپنے گناہ پر اصرار نہیں کرتے اڑتے نہیں وہاں اڑنے سے مراد یہ ہے کہ گناہ بار بارکرے اور توبہ کبھی نہ کرے،جو توبہ کرتا رہے وہ اڑیل نہیں۔توبہ کے معنے پہلے عرض کئے جاچکے ہیں کہ بوقت توبہ گناہ سے باز رہنے کا پورا ارادہ ہو اور اگر توبہ کے وقت ہی یہ خیال ہے کہ گناہ کرتا رہوں گا تو یہ توبہ نہیں بلکہ اسلام کا مذاق ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 3 , حدیث نمبر: 2340