Main Icon

باب : قیامت کی علامتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5460

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "الآيَاتُ بَعْدَ الْمِئَتَيْنِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.

عن أبي قتادة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "الآيات بعد المئتين". رواه ابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوقتادہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ بڑی نشانیاں دو سو برس کے بعد ہیں ۱∞؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی بڑی علامات قیامت یا ان علامات کا لگاتار ظہور آج سے دو سو برس بعد شروع ہوگا یا ہجرت سے یا ہماری وفات سے سنہ ایک ہزار ہجری سے دو سو برس بعد شروع ہوگا اس بعدیت میں بڑی گنجائش ہے اگر دو ہزار برس بعد بھی ہو تب ان دو سو کے بعد ہی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5460