Main Icon

باب : قیامت کی علامتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5453

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- يَقُولُ: "الْمَهْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِي مِنْ أَوْلَادِ فَاطِمَة". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد.

وعن أم سلمة قالت: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: "المهدي من عترتي من أولاد فاطمة". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ مہدی میری اولاد سے اولاد فاطمہ سے ہے ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎عترتکے معنی ہیں اہل قرابت عزیز اس میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی اولاد اور ازواج پاک سب ہی داخل ہیں۔بعض نے فرمایا کہ سارے قریشی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی عترت ہیں۔واللهاعلم!اولاد فاطمہ کہہ کر یہ فرمایا کہ یہاں عترت سے مراد اولاد ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ امام مہدی سیدہوں گے،مرزا قادیانی مرزا ہو کر امام مہدی بنتا ہے تعجب ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5453