Main Icon

باب : قیامت کی علامتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5438

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ -صلى اللَّه عليه وسلم- يَقُولُ: "إِنَّ بَيْنَ يَدَي السَّاعَةِ كَذَّابِينَ فَاحْذَرُوهُمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن جابر بن سمرة قال: سمعت النبي -صلى الله عليه وسلم- يقول: "إن بين يدي الساعة كذابين فاحذروهم". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ قیامت سے پہلے جھوٹے ہوں گے تم ان سے پرہیز کرنا ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎جھوٹوں سے مراد جھوٹی حدیثیں گڑھنے والے،یا جھوٹے مسئلے بیان کرنے والے،یا جھوٹے عقیدے ایجاد کرنے والے انہیں سلف صالحین کی طرف نسبت کرنے والے،یا جھوٹے دعویٰ نبوت کرنے والے ہیں۔یہ لفظ بہت عام ہے جھوٹے علماء،جھوٹے محدثین،جھوٹے عقیدوں والوں سے بچنا ایسا ہی ضروری ہے جیسے جھوٹے نبیوں سے بچنا لازم ہے جیسا کہفاحذروھمسے معلوم ہوا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5438