Main Icon

باب : قیامت کی علامتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5440

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكْثُرَ الْمَالُ وَيَفِيضَ، حَتَّى يُخْرِجَ الرَّجُلُ زَكَاةَ مَالِهِ فَلَا يَجِدُ أَحَدًا يَقْبَلُهَا مِنْهُ، وَحَتَّى تَعُودَ أَرْضُ الْعَرَبِ مُرُوجًا وَأَنْهَارًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَة لَهُ: قَالَ: "تَبْلُغُ الْمَسَاكِنُ إِهَابَ أَوْ يَهَابَ".

وعنه قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "لا تقوم الساعة حتى يكثر المال ويفيض، حتى يخرج الرجل زكاة ماله فلا يجد أحدا يقبلها منه، وحتى تعود أرض العرب مروجا وأنهارا". رواه مسلم. وفي رواية له: قال: "تبلغ المساكن إهاب أو يهاب".

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ قیامت نہ آوے گی حتی کہ مال زیادہ ہوجاوے گا اور بہہ جاوے یہاں تک کہ ایک شخص اپنے مال کی زکوۃ نکالنا چاہے تو کوئی ایسا نہ پائے گا ۱∞؎جو اس سے وہ قبول کرے اور حتی کہ عرب کی زمین چراگاہ اور نہری ہوجاوے گی ۲؎(مسلم)انہیں کی ایک ر وایت میں فرمایا مکانات اہاب یا یہاب تک پہنچ جاویں ۳؎

شرح حدیث

۱∞؎اس کی شرح گزر چکی یہ واقعہ قریب قیامت ہوگا۔۲؎یہ پیشگوئی تو اب دیکھنے میں آرہی ہے،جدہ سے مکہ معظمہ تک سبزہ باغات ہوگئے،عراق کے ریتلے میدان باغوں میں تبدیل ہوچکے۔۳؎اہاب یا یہاب مدینہ منورہ سے بہت دور ایک جگہ کا نام ہے یعنی مدینہ پاک کی آبادی بڑھتے بڑھتے وہاں تک ہوجاوے گی،اب مدینہ منورہ کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے،مسجد قبا تک پہنچ گئی ہے،پہاڑوں پر مکان بن گئے ہیں ہم نے خود دیکھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5440