Main Icon

باب : قیامت کی علامتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5442

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "يُوشِكُ الْفُرَاتُ أَنْ يَحْسِرَ عَنْ كَنْزٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَمَنْ حَضَرَ فَلَا يَأْخُذْ مِنْهُ شَيْئًا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "يوشك الفرات أن يحسر عن كنز من ذهب، فمن حضر فلا يأخذ منه شيئا". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے قریب ہے کہ فرات سونے کے خزانہ سے کھل جاوے ۱∞؎تو جو وہاں حاضر ہو وہ اس میں سے کچھ نہ لے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی فرات کا پانی خشک ہوجاوے گا اور اس کی تہہ میں سونا چاندی کا خزانہ ظاہر ہوگا۔حدیث بالکل ظاہر پر ہے کسی تاویل کی ضرورت نہیں۔۲؎یعنی اس سونے چاندی سے دور بھاگے وہاں ٹھہرے بھی نہیں کیونکہ اس پر بڑی لڑائی اور عام قتل ہو گا،نیز اس خزانہ کے لینے سے عذاب الٰہی نازل ہوگا بلائیں آئیں گی،نیز یہ مال خزانہ قارونی کی طرح منحوس ہوگا اس سے نفع لینا حرام ہوگا۔(اشعۃ اللمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5442