Main Icon

باب :جس عورت کو پیغام دیا جائے اسے دیکھ لینااور ستر کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3125

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلًا قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَعَنَ اللّٰهُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُورَ إِلَيْهِ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

وعن الحسن مرسلا قال: بلغني أن رسول صلى الله عليه وسلم قال: "لعن الله الناظر والمنظور إليه". رواه البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت حسن سے ارسالًا ۱؎فرماتے ہیں مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہلعنت کرے دیکھنے والے پر اوراس پر جو دیکھی جائے ۲؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎حسن سے مراد خواجہ حسن بصری ہیں چونکہ آپ تابعی ہیں اور صحابی کا نام آپ نے لیا نہیں اس لیے حدیث مرسل ہوئی اور آپ کی یہ نقل ارسال،احناف کے ہاں ثقہ کا ارسال معتبر ہے۔
۲
؎حدیث میں کسی قدر اجمال ہے مطلب یہ ہے کہ جو مرد اجنبی عورت کو قصدًا بلا ضرورت دیکھے اس پر بھی لعنت ہے اور جو عورت قصدًا بلا ضرورت اجنبی مرد کو اپنا آپ دکھائے اس پر بھی لعنت غرضکہ اس میں تین قیدیں لگانی پڑیں گی اجنبی عورت کو دیکھنا بلا ضرورت دیکھنا قصدًا دیکھنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3125