Main Icon

باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3657

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: "مُدْمِنُ الْخَمْرِ إِنْ مَاتَ لَقِيَ اللّٰهَ تَعَالٰى كَعَابِدِ وَثَنٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ.

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "مدمن الخمر إن مات لقي الله تعالى كعابد وثن". رواه أحمد.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے عادی شرابی اگر مرجائے توتعالٰی سے بت پرست کی طرح ملے گا ۱؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی بغیر توبہ کیے شرابی رہتا ہوا مرے توتعالٰی اس پر ایسا ناراض ہوگا جیسا بت پرست پر ناراض ہوگا، قرآن کریم میں رب تعالٰی نے شراب کو بتوں کے ساتھ ذکر کیا،کہ ارشاد فرمایا:"اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلَامُ"نیز شرابی نشہ میں بت پرستی کرے تو کوئی تعجب نہیں کہ بے عقل سب کچھ کرلیتا ہے تو شراب بت پرستی کا ذریعہ بن سکتی ہے،غرضکہ یہ وعید بہت سخت ہے۔رب تعالٰی کی پناہ!

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3657