Main Icon

باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3651

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ دَيْلَمٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: قُلتُ لِرَسُوْلِ اللّٰهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ! إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَةٍ وَنُعَالِجُ فِيْهَا عَمَلًا شَدِيْدًا، وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًامِنْ هٰذَا الْقَمْحِ، نَتَقَوّٰى بِهٖ عَلٰى أَعْمَالِنَا وَعَلٰى بَرْدِ بِلَادِنَا، قَالَ: "هَلْ يُسْكِرُ؟ " قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: "فَاجْتَنِبُوْهُ" قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ غَيْرُ تَارِكِيْهِ، قَالَ: "إِنْ لَمْ يَتْرُكُوْهُ قَاتِلُوْهُمْ ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن ديلم الحميري قال: قلت لرسول الله -صلى الله عليه وسلم-: يا رسول الله! إنا بأرض باردة ونعالج فيها عملا شديدا، وإنا نتخذ شرابامن هذا القمح، نتقوى به على أعمالنا وعلى برد بلادنا، قال: "هل يسكر؟ " قلت: نعم قال: "فاجتنبوه" قلت: إن الناس غير تاركيه، قال: "إن لم يتركوه قاتلوهم ". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت دیلم حمیری سے ۱؎فرماتے ہیں میں نے رسولصلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا یارسولہم ایک ٹھنڈی زمین میں ہیں اور وہاں سخت کام کرتے ہیں۲؎اور ہم اس گیہوں سے شراب بناتے ہیں جس سے اپنے اعمال پر اور اپنے ملک کی ٹھنڈک پرقوت حاصل کرتے ہیں۳؎فرمایا کیا وہ نشہ دیتی ہے میں نے عرض کیا ہاں فرمایا اس سے بچو۴؎میں نے عرض کیا کہ لوگ اسے چھوڑیں گے نہیں ۵؎فرمایا اگر نہ چھوڑیں تو ان سے جنگ کرو ۶؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎دیلمدال کے فتحہ لام کے کسرہ سے ہے،حمیرح کے کسرہ میم کے سکون سے بروزن درہم،حمیر یمن کا ایک شہر ہے جو صنعاء سے غربی جانب واقع ہے۔
۲
؎اس لیے ہم کو شراب اور نشہ کی سخت ضرورت ہے کہ ملک میں بغیر شراب کی گرمی اور بغیر نشہ کے بھاری کام نہیں ہوسکتے۔
۳
؎لہذا ہم شراب پینے پر مجبور ہیں۔
۴
؎کہ اسے مطلقًا استعمال نہ کرو نہ بحدنشہ نہ اس سے کم جیساکہفاجتنبوہکے اطلاق سے معلوم ہوا کیونکہ تھوڑی شراب بہت سی کا ذریعہ ہے۔
۵
؎کیونکہ وہ پرانے عادی بھی ہیں اور اس کی انہیں ضرورت بھی ہے ملکی حالات کے لحاظ سے۔
۶
؎یعنی اگر حلال سمجھ کر پئیں تو وہ مرتد ہوگئے ان پر جہاد کرو۔(مرقات)اور اگر حرام سمجھ کر پئیے جائیں تو ان پر سختی کرو مار پیٹ کر اس سے روکو۔لفظقاتلوامار پیٹ پربھی ارشاد ہوا ہے فرمایا کہ جو نمازی کے آگے سے گزرنا چاہے تو اسے روکو نہ رکے توقاتلہاسے مارکر روکو،یہاں سائل نے بہت کوشش سے سوال کیا مگر اجازت نہ ملی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3651