Main Icon

باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3635

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ عَلٰى مِنْبَرِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّهٗ قَدْ نزَلَ تَحْرِيْمُ الْخَمْرِ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ: الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيْر، وَالْعَسَلِ، وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

وعن ابن عمر قال: خطب عمر على منبر رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: إنه قد نزل تحريم الخمر وهي من خمسة أشياء: العنب، والتمر، والحنطة، والشعير، والعسل، والخمر ما خامر العقل. رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے رسولصلی اللہ علیہ و سلم کے منبر پر خطبہ پڑھا ۱؎تو فرمایا کہ شراب کی حرمت نازل ہوچکی ہےاور شراب پانچ چیزوں سے ہوتی ہے ۲؎انگور،چھوہارے،گیہوں،جو اور شہد سے ۳؎خمر وہ ہے جو عقل بگاڑے ۴؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اپنے زمانہ خلافت میں مسجد نبوی شریف میں منبر رسولصلی اللہ علیہ و سلم پر یہ خطبہ دیا یا خطبہ جمعہ تھا یا خطبہ وعظ۔
۲
؎قاموس میں ہے کہ لفظ خمر مذکر بھی ہے مؤنث بھی،یہاںھیفرمانے سے معلوم ہوا کہ مؤنث ہے۔
۳
؎یعنی آج کل ہمارے ملک میں عمومًا ان پانچ چیزوں سے شراب بنتی ہے،حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ پاک میں عمومًا دو چیزوں سے بنتی تھی انگور اور کھجور لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں۔
۴
؎یعنی شراب ان پانچ چیزوں میں منحصر نہیں جو پتلی چیز نشہ آور ہو جائے وہ شراب ہے اور حرام ہے حتی کہ تربوز کا پانی اگر گرم ہو کر نشہ دینے لگے تو وہ بھی حرام ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3635