Main Icon

باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3652

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهٰى عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَالْكُوْبَةِ وَالْغُبَيْرَاءِ، وَقَالَ: "كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

وعن عبد الله بن عمرو: أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن الخمر والميسر والكوبة والغبيراء، وقال: "كل مسكر حرام". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدابن عمرو سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے شراب اور جوئے طبلہ اور جوار کی شراب سے منع فرمایا ۱؎اور فرمایا ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۲؎(ابوداؤد)۳؎

شرح حدیث

۱∞؎میسرجوئے کو کہتے ہیںیسربمعنی آسانی سے بنا،چونکہ جواری جیت کے بہ آسانی مال لے لیتا ہے اور ہارکر بہ آسانی دے دیتا ہے اسی لیے اسے میسر کہتے ہیں،کوبہ نرد،شطرنج،طبلہ و سِتار سب ہی کو کہتے ہیں،یہاں شارحین نے طبلہ کے معنی کئے ہیں۔غبیراء جوار کی شراب جو حبشہ میں مروج تھی جسے ان کی زبان میں مسکر کہتے تھے۔(اشعہ)
۲
؎یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ ہر نشہ کی چیز سے نشہ لینا حرام ہے خواہ شراب تاڑی وغیرہ پتلی چیزیں ہوں یا بھنگ چرس افیون وغیرہ خشک چیزیں ہوں اگرچہ ان کے احکام میں تفصیل ہے مگر نشہ مطلقًا حرام ہے۔
۳
؎یہاں مصنف نے اپنا قاعدہ چھوڑ دیا،تینوں حدیثوں کے بعد فرمادیئے کہ ان تینوں حدیثوں کو ابوداؤد نے روایت کیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3652