Main Icon

باب:شراب اور اس کے پینے والے کی وعید کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3650

مقررہ سزاؤں کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: نَهٰى رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ وَمُفْتِرٍ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ.

عن أم سلمة قالت: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن كل مسكر ومفتر. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں منع فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے ہر نشہ آور اعضاء بکھیر دینے والی چیز سے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یا تومسکرسے مراد پتلی نشہ آور چیزیں ہیں اور مفتر یعنی جسم میں گرمی اور ڈھیلا پن پیدا کرنے والی چیز ہے مراد خشک نشیلی چیزیں ہیں جیسے افیون بھنگ چرس وغیرہ کہ اسلام میں یہ سب چیزیں حرام ہیں کچھ تفصیل سے یامسکرسے مراد قوی نشہ آور مفتر سے مراد ہلکا نشہ ہے،نشہ بہرحال نشہ ہے اگرچہ ہلکا ہو۔خیال رہے کہ تمباکو سے نشہ لینا بھی حرام ہے اگر حقہ یا تمباکو والے پان سے نشہ ہو تو وہ بھی حرام ہے ورنہ نہیں۔ان شاءاﷲاس کی بحث اس فصل کے آخر میں کچھ کی جائے گی،مفتر بہت وسیع فرمان ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3650