Main Icon

باب : قربانی کابيان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1468

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:”نِعْمَتِ الْأُضْحِيَّةُ الْجَذْعُ مِنَ الضَّأْنِ”. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن أبي هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:”نعمت الأضحية الجذع من الضأن”. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتےہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا بھیڑ کے شش ماہے بچہ کی قربانی اچھی ہے ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہ اس لیئے فرمایا کہ لوگ اس کی قربانی میں تامل اور دغدعہ نہ کریں کیونکہ بظاہر اس کی قربانی جائز نہ معلوم ہوتی تھی۔اس حدیث کی بناء پرتمام علماء بلکہ صحابہ کرام کا اتفاق ہے کہ شش ماہہ دنبہ یابھیڑ کی قربانی جائز ہے۔(لمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1468