Main Icon

باب : قربانی کابيان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1458

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: “الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْجَزُورُ عَنْ سَبْعَةٍ” . رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَاللَّفْظُ لَهٗ

وعن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: “البقرة عن سبعة والجزور عن سبعة” . رواه مسلم وأبو داود واللفظ له

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا گائے سات کی طرف سےہے اوراونٹ سات کی طرف سے ۱∞؎(مسلم وابوداؤد)لفظ ابوداؤد کے ہیں۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی گائے اور اونٹ کی قربانی میں سات آدمی شریک ہوسکتےہیں بشرطیکہ ان میں سےکوئی گوشت یاتجارت گوشت کے لیئے شریک نہ ہویا سارے قربانی کرنے والے ہوں یابعض عقیقہ والے۔خیال رہے کہ حنفی اور شافعی سب اس پر متفق ہیں کہ گائے اور اونٹ میں سات آدمی شریک ہوسکتے ہیں،صرف اسحق ابن راہویہ کہتے ہیں کہ اونٹ میں دس آدمی شریک ہوسکتے ہیں،یہ حدیث احناف اورشوافع کی دلیل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1458