Main Icon

باب : قربانی کابيان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1467

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ مَجَاشِعٍ مِنْ بَنٰى سُلَيْمٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: “إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي مِمَّا يُوَفِّي مِنْهُ الثَّنِيُّ” . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَه

وعن مجاشع من بنى سليم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول: “إن الجذع يوفي مما يوفي منه الثني” . رواه أبو داود والنسائي وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مجاشع سے جوبنی سلیم سے ہیں ۱∞؎کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم فرماتے تھے کہ بھیڑ کاشش ماہیہ بچہ اس میں کفایت کرتا ہے جس میں بکری کا ایک سالہ بچہ کافی ہو۲؎(ابو داؤد،نسائی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام مجاشع ابن مسعود ابن ثعلبہ ابن وھب سلمی ہے،صحابی ہیں،مہاجر ہیں،حضرت مجالد کے بھائی ہیں۔۲؎یعنی بھیڑ اور دنبہ کےشش ماہہ موٹے بچہ کی قربانی جائز ہے اگر ایک سالہ بکریوں سے مل جائے،اس کی شرح پہلے گزر چکی۔جذعاورثنیکے معنی کی تحقیق پہلے کی جاچکی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1467