Main Icon

باب : قربانی کابيان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1456

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ غَنَمًا يُقَسِّمُهَا عَلیٰ صَحَابَتِهٖ ضَحَايَا فَبَقِيَ عَتُوْدٌ فَذَكَرَهٗ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: “ضَحِّ بِهٖ أَنْتَ” وَفِي رِوَايَةٍ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابَنِيْ جِذْعٌ قَالَ: “ ضَحِّ بِهٖ “(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن عقبة بن عامر: أن النبي صلى الله عليه وسلم أعطاه غنما يقسمها علی صحابته ضحايا فبقي عتود فذكره لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: “ضح به أنت” وفي رواية قلت: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم أصابني جذع قال: “ ضح به “(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت ابن عامرسے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے انہیں کچھ بکریاں صحابہ میں قربانی کے لیئے تقسیم فرمانے کو دیں ۱∞؎تو ایک شش ماہیہ بکری کی بچی اس کا ذکرحضور انورصلی الله علیہ وسلم سے کیا آپ نے فرمایا اس کی قربانی تم کرلو۔ایک روایت میں ہےکہ میں نے عرض کیا یارسول الله مجھے چھ ماہ کا ملا فرمایا قربانی کرلو ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ حضورصلی الله علیہ وسلم اپنے صحابہ میں قربانی کے جانورتقسیم فرماتے تھے لہذا اب بھی اگر کوئی امیرلوگوں میں جانورتقسیم کرے اورلوگ اس کی قربانی کریں توجائزہے۔لطیفہ:اس زمانہ کی قربانی بندکرنے والوں نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بزورحکومت ملک میں قربانی بند کرا دے۔ہم مؤدّبانہ اہلِ حکومت سےعرض کرتےہیں کہ وہ ہر سال اپنے بجٹ سےقربانی کے جانورمسلمانوں میں تقسیم کیاکرے اس کے لیئے ایک فنڈ رکھے کیونکہ حضورصلی الله علیہ وسلم نے قربانی بندنہیں کی تقسیم کی ہے۔۲؎عتودچھ ماہہ بکری کو بھی کہتے ہیں اور چھ ماہہ بھیڑ کو بھی یہاں بکری مرادہے اسی لیئے حضرت عقبہ نے تعجب سے پوچھا کہ میں یہ قربانی کیسے کروں،نیز ابوبردہ کی روایت میں ہے کہ حضورصلی الله علیہ وسلم نے فرمایا یہ قربانی صرف تمہیں جائز ہوگی اوروں کو نہیں،یہاں شیخ نے اشعہ میں فرمایا کہ حضورصلی الله علیہ وسلم کو احکام شرعیہ سپرد کردیئے گئے جس پر جو چاہیں حکم جاری فرمادیں یعنی آپ بعطائے الٰہی مالک احکام ہیں۔اس کی تحقیق ہماری کتاب "سلطنت مصطفٰی"میں دیکھو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1456