Main Icon

باب : قربانی کابيان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1455

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “لَا تَذْبَحُوا إِلَّا مُسِنَّةً إِلَّا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنَ الضَّأْنِ” . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “لا تذبحوا إلا مسنة إلا أن يعسر عليكم فتذبحوا جذعة من الضأن” . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ سال سے کم جانور ذبح نہ کرو مگر جب کہ دشوار ہو تو بھیڑ کا چھ ماہ کا بچہ ذبح کرو ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ معنی بہت موزوں ہیں کیونکہ بکری ایک سال سے کم،گائے دو سال سےکم اور اونٹ پانچ سال سےکم کا جائزنہیں ان عمروں میں ان سب جانوروں کا ناممسنہہوتاہے۔بھیڑ کا چھ۶ماہ کابچہ اگرموٹا تازہ ہوجو ایک سال کی بکریوں سےمل جائےتو قربانی جائز ہے۔خیال رہے کہمعزبکری،بھیڑ،دنبہ سب کو شامل ہے،غنم صرف بکری کا نام ہے اورضانبھیڑ اور دنبہ کا۔اس حدیث سےمعلوم ہوا کہ ایک سال کی بکری کی قربانی چھ۶ مہینہ کی بھیڑ کی قربانی سے افضل ہے۔مرقاۃ نے یہاں فرمایا کہ افضل قربانی اونٹ کی ہے،پھر گائے کی،پھر بکری کی،پھربھیڑ کی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1455